بھٹکل،5؍جنوری (ایس او نیوز) کریاشیل گیلیرا سنگھا نامی بھٹکل کے ادارے سے وابستہ افراد کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں شکایت کی گئی ہے کہ بھٹکل شہر اور وینکٹاپور اطراف کےکچھ مرغی بیوپاری اپنی دکانوں سے مرغیوں کا کچرا اور گندگی لاکر نیشنل ہائی وے پر واقع پل سے وینکٹاپور ندی میں پھینک رہے ہیں۔ جس سے ندی میں گندگی پھیلنے کے ساتھ اطراف کے علاقوں میں یہ کچرا پھیل رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کی صحت اور ماحولیاتی آلودگی کو سامنے رکھتے ہوئے اس مسئلہ کوجلد سے جلد حل کیاجائے اور ایسے بیوپاریوں کے خلاف قانون کے مطابق کڑی کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر وینکٹیش نائک، ماستیّا نائک، مہادیوی ماستیا نائک، ونود پجاری ، شریکانت نائک، منموہن نائک، پانڈ و نائک وغیرہ موجود تھے۔